اشتہار

عمران خان کی اسلام آباد روانگی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خدشات، قوم سے دعاؤں کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 4 مقدمات میں پیشی کیلیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں پارٹی رہنماؤں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کی عدالتوں میں زیر سماعت 4 مقدمات میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے وفاقی دارالحکومت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور ان کا قافلہ رواں دواں ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کا قافلہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج کراس کرگیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے لیڈر کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان آج 4 عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ تمام مقامات پر عمران خان اور ان کے ساتھ ہزاروں لوگوں کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ ہو گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جعلی مقدمات میں انہیں ایک عدالت سے دوسری عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ حاضری ویڈیو لنک سے بھی ممکن تھی لیکن مقصدعمران خان کی زندگی سے کھیلنا ہے۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ عمران خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ کپتان کی جان کو خطرہ ہے، ان پر ایک قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا ہے۔ ایسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

 

پی ٹی آئی رہنما  نے مزید کہا کہ آج ٹیکنالوجی کا استعمال ہو سکتا ہے اور ویڈیو لنک سے بھی پیشی ہوسکتی ہے۔

فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغامات میں کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملہ کےبعد پہلی باراسلام آباد آ رہے ہیں۔ وہ پی ڈی ایم کے بنائے انتقامی مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ یہ سماعت ٹیکنالوجی ویڈیو لنک سے یا بغیر رش کے محفوظ مقام پر بھی ہوسکتی تھی۔ ایسےمیں عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی کون دے گا؟

 

انہوں نے مزید کہا کہ جن کی ذمے داری سیکیورٹی فراہم کرنا ہے وہ قاتلانہ حملے کا ملزم ہے۔ عمران خان عدالتوں کے احترام میں پیش ہونگے، لیکن 22 کروڑ عوام کے لیڈر کی جان کو خطرے میں نہ ڈالا جائے اور محفوظ مقام پر سماعت کا بندوبست کیا جائے۔

 

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مسرت چیمہ نے بھی عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنہوں نے عمران خان کی پہلے جان لینے کی کوشش کی وہ آج بھی یہ سازش کر سکتے ہیں۔ ان لوگوں کواندازہ نہیں کہ اگرعمران خان کی شکل میں قوم کو امید نہ ہو تو یہ عوام اس ٹولے سے چند گھنٹے میں نمٹ لیں۔

عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ

مسرت چیمہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت عمران خان پاکستانی عوام کے سامنے بند باندھے کھڑے ہیں۔ یہ 22 کروڑ کا ملک ہے اس کو آپ جبر سے کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں