اشتہار

عدالت کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ انتخابی مہم نہ چلاؤں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 اور این اے 154 میں 2013 والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کسی صورت قبول نہیں، فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کے امیدواروں پر دھونس جما رہی ہے، ایس پی عمر ورک کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل کے ذریعے شکست دی، اب الیکشن میں پورا زور لگائیں گے کہ عوام جس کو ووٹ دیں وہی اسمبلی میں پہنچے۔

 انہوں نے کہا کہ جو جو پولیس والا نون لیگ کی انتخابی مہم چلائے گا، اس کیخلاف اخبارات میں اشتہار چھاپ کر اسے اشتہاری قرار دلوائیں گے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ سندھ اور دوسرے صوبوں میں تو کرپشن کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، انتخابی مہم کے دوران نندی پور، میٹرو، ایل این جی اور قائد اعظم سولر پارک میں کی جانے والی کرپشن کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے آجاسم شریف کے گھر گئے، جہاں مسلم لیگی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 اس سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے ماموں اور چچا کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ بھی پڑھی۔ عمران خان گڑھی شاہو میں قتل ہونے والے کارکن غفار گجر کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں