تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

"سازشی ٹولے نے میری ٹیم کے سارے عظیم کاموں پر پانی پھیر دیا”

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے میری ٹیم کے تمام کاموں کو ختم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ رجیم چینج سے قبل ہم چھ فیصد شرح نمو کےقریب تھے انہوں نے میری ٹیم کے تمام کاموں کو ختم کر دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سازشی ٹولےکی واحدترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے۔

ادھر شہباز حکومت پانچ ہفتے بعد بھی معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرٹریڈ رہا ہے۔

آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے نے ڈبل سنچری مکمل کرلی اور تقریبا دو روپے بڑھ کر دو سو روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گیارہ اپریل سے اب تک ڈالر 14روپے 82پیسے کا اضافہ ہوا ، ڈالر بڑھنے کے باعث 1700ارب روپے اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

Comments