اشتہار

ایک اور ملک میں حزب اللہ کو ‘دہشتگرد’ تنظیم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آسٹریلیا نے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے تمام یونٹس کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے ماضی میں حزب اللہ کے مسلح یونٹ کو دہشت گرد قرار دیا گیا تاہم اب وزیر داخلہ کیرن اینڈریوز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو دہشت گردی کا اصل خطرہ حزب اللہ سے ہے۔

آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے مکمل طور پر پابندی کے بعد حزب اللہ کی ممبرشپ لینے یا اسے مالی امداد فراہم کرنے پر آسٹریلیا میں پابندی ہوگی، خیال رہے کہ آسٹریلیا میں لبنانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ متعدد مغربی ممالک حزب اللہ کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں جب کہ کچھ ممالک کی جانب سے حزب اللہ کے سیاسی ونگ کو منظور کرنے پر تذتذب پایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں