تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پشاور: پرانی دشمنی کا شاخسانہ، 7 جانیں نگل گیا

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پرانی دشمنی نے سات افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ چمکنی کے علاقے چوہا گجر میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں، مقتولین میں جلال، سلمان، سلیم، حبیب اللہ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو شامل ہیں، وقوعہ کے وقت گھر کا سربراہ ابراہیم گھر پر موجود نہیں تھا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جائے حادثے سے پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سفاک ملزمان کی گرفتاری کیلئےاے ایس پی چمکنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

دوسری جانب پولیس نے جی ایس ایم لوکیٹرز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے اور واقعے کے بعد سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -