تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں مسلح ملزمان 7 سیکنڈ میں شہری کو لوٹ کر فرار

کراچی : عزیزآباد بلاک 2 میں ایک اور شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، مسلح ملزمان 7 سیکنڈ میں شہری کو لوٹ کرفرار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں شہری لگاتار گھر کی دہلیز پر اور کبھی گلی میں لٹنے لگے، مسلح ملزمان سات سیکنڈ میں ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہوئے اور دوسرے دن پھر اسی گلی میں واردات کی۔

عزیزآباد میں شہری کے گھر کے دروازےلٹنے کی 7 سیکنڈ کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں شہری کو گھر کا سامان لاتےدیکھا جاسکتا ہے، شہری نے موٹرسائیکل کھڑی کی اور گھر میں داخل ہونے لگا۔

اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر2 ملزمان آئے،ایک ملزم نے لوٹ مار شروع کردی ، ملزم نے شہری سے موبائل فون اور کیش چھینا اور پلک چھپکنےمیں ملزمان واردات کرکے چلتے بنے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دوسری واردات بھی مور پارک کے قریب کی گئی، شاپنگ کے لیے نکلنے والے شہری کو گھر کے باہر سے لوٹ لیا گیا اور موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے کیش اور موبائل فون لوٹ کر فرارہوگئے۔

چند روز قبل مور پارک کے قریب شہری سے موٹر سائیکل بھی چھینی گئی، 2 ملزمان آئے اسلحہ کے زور پر شہری کوروکا اور سیکنڈوں میں موٹرسائیکل چھینی اور فرار ہوگئے، ایس ایچ او عزیز آباد وارداتیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

Comments

- Advertisement -