تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ، پاکستان کامیاب ٹیموں میں سے ایک

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، قومی ٹیم 2009 میں عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں جب سے مختصر دورانیے ٹی 20 کرکٹ شروع ہوئی ہے اور عالمی کپ کا انعقاد ہونا شروع ہوا ہے تب سے ہی پاکستان اس فارمیٹ اور عالمی کپ کی اہم اور کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک رہی ہے۔

پاکستان نہ صرف ایک بار ورلڈ چیمپئن رہی ہے بلکہ دو بار فائنل اور سب سے زیادہ 5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی واحد ٹیم ہے۔

اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پہلا عالمی کپ 2007 میں ہوا، افتتاحی ایڈیشن میں ہی پاکستان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی اور فائنل میں کرکٹ کی دو سپر پاورز پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں تاہم میدان بھارت نے مارا۔

دو سال بعد 2009 میں پاکستان ایک نئے عزم کے ساتھ یونس خان کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں آئی اور ٹرافی لے کر واپس گئی، لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے تاریخ رقم کی اور ٹرافی تھام کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، میچ کے ہیرو بوم بوم شاہد آفریدی رہے۔

پاکستان کے پاس اب تک کھیلے گئے 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 5 بار سیمی فائنل کھیلنے والی واحد ٹیم کا منفرد اعزاز بھی ہے۔

قومی ٹیم سری لنکا کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم بھی ہے جس نے اب تک 40 میچ کھیلے، 24 جیتے اور 16 ہارے ہیں، جیت کا تناسب 60 فیصد رہا ہے۔

گزشتہ سال 2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان سے ناقابل شکست ہونے کے بھارتی ریکارڈ کو بھی چکنا چور کردیا تھا۔

شاہینوں نے گزشتہ ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچ جیتے تاہم سیمی فائنل میں قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور آسٹریلیا سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

آج پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کا عزم لیے بابر اعظم کی قیادت میں میلبرن میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -