کراچی : ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر چھ ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 6ماہ میں قومی ائیرلائن سمیت مختلف طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے61 واقعات رپورٹ ہوئے۔
صرف پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ 39 واقعات رونما ہوئے، طیاروں سےپرندےٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔
4 واقعات طیاروں کے انجن کونقصان پہنچا،متعددپروازیں منسوخ کرنا پڑیں ، کراچی ائیر پورٹ 19، لاہور ائیر پورٹ پر17 واقعات ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر6 ماہ کے دوران5واقعات رپورٹ ہوئے۔
سیالکوٹ1 ، سکھر 2، کوئٹہ 4، پشاور1 ، گلگت ائیر پورٹ 1 ، ملتان میں 2 واقعات رپورٹ کیا ، مون سون موسم کی آمد کے ساتھ واقعات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔