سنگاپور : دنیامیں لاک ڈاون میں نرمی کےباعث پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافےکارجحان دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی ، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور امریکی خام تیل کی قیمت 21 ڈالر 83 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 اعشاریہ 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 28 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
خام تیل پیداواری ممالک کی جانب سے خام تیل پیداوارمیں کمی اور لاک ڈاون میں نرمی کے باعث طلب میں اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے، انٹرنیشنل فنانشل فرم گولڈ مین سیک کا کہنا ہے کہ آئندہ سال خام تیل کی قیمت 51 ڈالرفی بیرل تک پہنچ جائے گی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، سونے کی فی اونس قیمت میں 9ڈالر 60 سینٹ کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1704 ڈالر ہوگئی۔