تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوٸی نظام نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگاٸی میں مزید اضافہ ہوگا، پیٹرول بنیادی ضرورت ہے جسے مہنگائی کی صورت عوام سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔

اظہر صدیق نے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنا بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف اور آئین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل پر 17 روپے 34 پیسے یکمشت بڑھا دیے۔ قیمتوں نے لوگوں کے چودہ طبق روشن کر دیے۔

شہری کہتے ہیں ایک دم 26 روپے کا اضافہ کہاں کا انصاف ہے، تنخواہ وہی ہے لیکن پیٹرول کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے، اب آٹے، چاول سمیت ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، پہلے پی ڈی ایم سرکار نے مہنگائی کی اب نگراں حکومت کے دور میں بھی ریلیف نہیں ملا۔

Comments

- Advertisement -