تازہ ترین

طبی عملے کی سنگین غفلت، خاتون کو چند گھنٹوں‌ میں‌ دو علیحدہ ویکسینز لگا دیں

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں نرسز نے 63 سالہ خاتون کو ایک ہی دن میں  دو مختلف کرونا ویکسین لگا دیں، جس کے باعث اُن کی حالت غیر ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو ویکسی نیشن فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کرونا سے بچاؤ کے لیے مختلف ممالک کی کمپنیوں نے یہ دوا تیار کی جس کی دو خوراکیں مخصوص ایام کے وقفے سے لوگوں کو انجکشن کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا بہت ضروری ہے کہ چھوٹے بچوں اور 17 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو فی الحال ویکسین فراہم نہیں کی جارہی البتہ مستقبل میں انہیں کرونا سے بچاؤ کی دوا لگائی جاسکتی کیونکہ اس حوالے سے ابھی مختلف مطالعات جاری ہیں۔

آج سے پہلے دنیا کے مختلف ممالک سے کئی ایسی خبریں سامنے آئیں، جن میں کرونا ویکسین لگوانے والے شخص کی موت ہوئی جبکہ ایک ویکسین کے بارے میں یہ خدشات بھی ہیں کہ چالیس سال سے کم عمر لوگوں کو لگانے پر جسم میں خون کے لوتھڑے بنتے ہیں، جس کا اختتام موت کی صورت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: بزرگ خواتین کو کرونا ویکسین کی جگہ سگ گزیدگی کا انجکشن لگائے جانے کا انکشاف

اب بھارت سے ایک ایسی ہی خبر سامنے آئی، جس میں خاتون کی ویکسین لگانے کی وجہ سے حالت غیر ہوئی، یہ مختلف نوعیت کا واقعہ اس لیے ہے کہ ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دو خوراکیں ایک ہی دن میں لگوانے کا ارادہ کیا اور مختلف کمپنیوں کی دو خوراکیں لگوائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہی دن میں دو مختلف کمپنیوں کی کرونا ویکسین لگوانے والی خاتون کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اپنی نگہداشت میں رکھ لیا۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ اُن کی والدہ کو نرسوں کی غفلت کی وجہ سے ایک ہی دن میں کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگیں۔

متاثرہ خاتون سونیلا دیوی کے خاوند رویندرا نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ پن پن میں قائم ویکسین سینٹر آئے، جہاں انہوں نے شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوائی، بعد ازاں جب وہ دوسرے استقبالیہ پر گئے تو وہاں بھی میڈیکل اسٹاف نے اُن کے دوسری کمپنی کی ویکسین لگادی۔

رویندرا نے بتایا کہ سونیلا کو ایک بھارت بائیو ٹیک کی ویکسین لگائی گئی جبکہ وہ آکسفورڈ کی تیار کردہ ویکسین آسٹرازینیکا لگوانے گئیں تھیں۔ خاتون کے مطالبے پر وہاں موجود عملے نے بغیر کوئی سوال کیے آسٹرازینیکا بھی لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی بھارتی قسم کیخلاف کونسی ویکسین زیادہ مؤثر ہے؟ ماہرین نے بتادیا

خاتون نے جب اپنے شوہر سے معاملے کا ذکر کیا تو انہوں نے پہلے احتجاج کیا اور پھر اپنے رشتے داروں کو ویکسینیشن سینٹر بلا لیا، جہاں پر مظاہرین نے احتجاج کیا اور غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں