10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مسافروں کے پیٹ سے کروڑوں کا سونا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ بھارتی روپے سے زائد (پاکستانی 3 کروڑ سے زائد) ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ پیر کی شب بیرون ملک سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد آنے والی فلائٹ کے دو مسافروں کے پیٹ سے 1700 گرام سے زائد سونا برآمد ہوا جو انہوں نے کیپسولوں میں بھر کر پیٹ کی بڑی آنت میں چھپایا ہوا تھا۔

ایئرپورٹ حکام نے دونوں کو گرفتار کرکے سونا قبضے میں لیے لیا جس کی مالیت بھارتی ایک کروڑ روپے سے زائد (پاکستانی تین کروڑ سے زائد) بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹم کے ایئر انٹیلی جنس یونٹ (اے آئی یو) کے مطابق دونوں مسافروں کو مخصوص معلومات ملنے کے بعد شک پڑنے پر چیک کیا تو تلاشی کے دوران ان سے 1700 گرام سے زائد سونا برآمد ہوا۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافروں نے یہ سونا 6 کیسپولوں میں بھر کر اور ان کے اوپر کالی ٹیپ چڑھا کر اپنی بڑی آنت میں چُھپا رکھا تھا۔ دونوں مسافروں کو انڈین کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں