تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بغل میں چھری اور منہ پر رام، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا

بغل میں چھری اور منہ پر رام کے مترادف بھارت اپنے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا لیکن امریکی یونیورسٹی نے کردیا بھارت کا پردہ فاش۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیش منظر میں بھارت کے وزیراعظم مودی پاکستان میں سیلاب پر اظہار غم کرتے رہے تو پس منظر میں اسکے برعکس بھارتی کارندے ٹوئٹر سے حملے کرتے رہے، بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کا پردہ امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے فاش کردیا۔

بھارتی کارندوں کی یہ کارستانی 24 اگست کو ٹوئٹر نے پکڑ لی اور ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ بند کردیے گئے، ٹوئٹر پر دلی میں بیٹھے ٹوئٹر صارفین خود کو کشمیری ظاہر کرتے رہے اور جتھوں کی صورت میں پاکستان اور چین پر حملے کرتے رہے، ٹوئٹس میں مقبوضہ کشمیر میں امن کے جھوٹے دعوے بھی کیے جاتے رہے۔

اس جھوٹے پروپیگنڈے پر مبنی ٹوئٹس کی پہلے آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق کی اس کے بعد امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے بھی بھانڈہ پھوڑ کر واضح کر دیا ہے کہ سچ چھپائے نہیں چھپتا، اس چوری کے پکڑے جانے پر سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کے مطالبے ہونے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے اور گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -