اشتہار

‘بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، اداروں نے بھارتی عزائم ناکام بنائے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی لیکن ہماری ایجنسیز نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی اداروں نےکئی گروہوں کو دہشتگردی سےپہلے ہی گرفتار کیا۔

سوشل میڈیا ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کی شیعہ برادری کا قتل افسوسناک ہے مجھے ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم پربہت دکھ اور افسوس ہے ہم ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے کچھ دہشتگرد گروہوں اور داعش کااتحاد ہوچکا ہے، داعش کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے، افغان جہاد ختم ہونے کے بعد عسکری گروہ باقی رہ گئے، افغان جہاد ختم کےبعدعسکری گروہوں نےپاکستان کوبہت نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ مارچ میں کابینہ کوبھارت کی فرقہ وارانہ تصادم کی کوششوں سےآگاہ کردیاتھا بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی، کراچی میں مولانا عادل کاقتل فرقہ وارانہ تصادم کوہوا دینےکی کوشش تھی ہمارے اداروں نے مسلکی تصادم کو روکنے کے لیے بہترین کام کیا، ہمارے خفیہ ادارے اور فوج بہترین ادارے ہیں سیکیورٹی اداروں نےکئی گروہوں کودہشتگردی سےپہلے ہی گرفتار کیا سیکیورٹی فورسز مسلسل اقدامات کررہی ہیں۔

اپوزیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وزیردفاع ،وزیرخارجہ ہوتے ہوئے باہر ملازمت کررہاتھا، نوازشریف، احسن اقبال اورخواجہ آصف نےاقامے لے رکھے تھے، ملک کاوزیراعظم، وزیرخارجہ ،وزیر داخلہ باہرکی کمپنیوں میں ملازمت کررہےتھے، کرپٹ ٹولے کو این آر او دے دوں توزندگی آسان ہوجائےگی میں نے این آر او نہ دینےکےمشکل راستے کاانتخاب کیاہے میں نے مشرف کے دونوں این آر اوز کی مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے تحریری طور پر این آر او مانگا گیا، آج زرداری اورنوازشریف اکٹھے ہوچکے ہیں، میں بہت پہلے جانتا تھاکہ یہ ایک ہوجائیں گے، ملک نچلےطبقے کی کرپشن نہیں حکمرانوں کی کرپشن سےتباہ ہوتےہیں پی ڈی ایم چوروں، لٹیروں اورڈاکوؤں کا ٹولہ ہے یہ فیصلہ کن جنگ ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں