تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت، نامعلوم افراد نے صحافی کو گولی ماردی

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں نامعلوم افراد نے صحافی پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے شہر گوپال گنج کے ضلع ماجھا گڑھ تھانے کی حدود میں منگل کے روز نامعلوم افراد نے روزنامہ اخبار سے وابستہ صحافی راجن پانڈے کو اُس وقت گولی ماری جب وہ صبح کے وقت گھر سے کام کے لیے نکلے تھے۔

راجن پانڈے کو تشویشناک حالت میں گوپال گنج صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں گورکھپور اسپتال بھیجنے کا مشورہ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ماجھا گڑھ تھانے کی حدود میں واقع علاقے پرانی بازار میں صحافی راجن پانڈے کو موٹرسائیکل سوار افراد نے نشانہ بنایا اور وہ فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ‘مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے’بھارتی جارحیت کا پردہ چاک

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں صحافی کمسن بیٹیوں کے سامنے قتل

پولیس افسر منوج کمار تیواری کا کہنا تھا کہ ’سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں اب تک دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے‘۔

منوج کمار تیواری کا کہنا تھا کہ ’راجن پانڈے کی حالت اب خطرے سے باہر ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے دو ملزمان کی نشاندہی بھی کی، ابھی تک واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی‘۔

Comments

- Advertisement -