جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکا، جنوبی ایشیا میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

بھارت یاد رکھے کہ وہ اپنے مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکا، جی 20چیئر کی حیثیت سے بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھارہا ہے، جنوبی ایشیا میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

- Advertisement -

یہ بات انہوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ ہوں جو آزاد کشمیر اسمبلی سے مخاطب ہے۔

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے بھارت کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی فورسز کے مظالم کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت خود کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں لیکر پہنچا، سلامتی کونسل نے فیصلہ دیا کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرینگے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزیاں کیں، وادی مقبوضہ کشمیر اس وقت کھلی جیل کی طرح ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 7دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیاجارہا ہے، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کے حقوق سے دور رکھنا غیرقانونی ہے، مقبوضہ کشمیر میں گھروں کو مسمار کیا گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل عام جاری ہے، بھارت کو قومی سلامتی کے قرار دادوں پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پانچ اگست کے یکطرفہ اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں، لفظ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہوا پاکستان اسے نظر انداز نہیں کرسکتا۔

بلاول بھٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ان کی اس منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اراکین قومی اسمبلی کے اراکین سے زیادہ بہتر کردار ادا کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں