اشتہار

بھارت کے کن کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست ہوئی ہے، بھارتی ٹیم کے پانچ لیجنڈ کھلاڑیوں کے لئے یہ بھارت میں آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ 2011 کے بعد ایک بار پھر ٹیم بھارت فائنل میں پہنچی تھی، لیکن آسٹریلیا نے جیت اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں لگاتار 10  میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھی، سیمی فائنل میں نیوزی لیند کو شکست دیا لیکن آسٹریلیا نے ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

- Advertisement -

اسی کے ساتھ کپتان روہت شرما بھارت میں آخری ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے ٹرافی اٹھانے کا خواب پورا نہیں کر سکے، ان کا نام سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کے ساتھ درج ہوگیا ہے، جن کا خواب بھی 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے ہراکر توڑ دیا تھا۔

تاہم اب بھارت کے کچھ ایسے اہم کھلاڑی ہیں جنہیں بھارتی شائقین نے ہوم گراؤنڈ میں  آخری بار کھیلتے ہوئے دیکھا، اب انہیں بھارت میں اپنے مداحوں کے سامنے آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

اگر کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع اور سوریہ کمار یادو کی عمر کو دیکھیں تو وہ 2031 کا ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیل سکیں گے۔

8 سال بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت میں ہونا ہے جو بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر منعقد کیا جائے گا، ٹیم بھارت کے کپتان روہت شرما کی عمر 36 سال ہے اور ان کے لئے ون ڈے میں اتنے لمبے عرصے تک کھیلنا تقریباً ناممکن ہے۔

ویرات کوہلی اسی ماہ 35 سال کے ہوئے ہیں اور ان کے لئے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنا بھی ممکن نہیں ہے۔

محمد سمیع اور سوریہ کمار یادو کی عمر 33 سال ہے، رویندر جڈیجہ کی عمر 34 سال ہے، ان 5 کھلاڑیوں کے لئے بھارت میں ہونے والے اگلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں