ممبئی: کینسر کے مرض میں مبتلاء امریکی نژاد بھارتی اداکار ٹام آلٹر 67 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹام آلٹر عرصہ دراز سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے تاہم وہ اس میں ناکام رہے اور گزشتہ روز ممبئی میں موجود اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
ٹام آلٹر نے سن 1976 میں بننے والی بھارتی فلم چرس سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 300 ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
امریکی نژاد بھارتی اداکار نے فلم کرانتی سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا علاوہ ازیں ٹام آلٹر نے دیگر شطرنج کے کھلاڑی، رام تیرا گنگا میلی، کرما، سونے پہ سہاگا اوتار سمیت نامور فلموں میں کام کیا۔
اداکار کے انتقال کی خبر آتے ہی شوبز کے معروف اداکار وں نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹام آلٹر کو خراج تحسین پیش کیا۔
شوبز اسٹارز کی تعزیت
رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ میرا دوست میرے ساتھ کام کرنے والا ٹام آلٹر، رحمت ہو تم پر سکون کی جگہ جاؤ۔
RIP. My friend and colleague Tom Alter. Bless you! pic.twitter.com/7JSWK0Qbww
— Rishi Kapoor (@chintskap) September 30, 2017
بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میرے قابل اعتماد دوست الوداع‘
Goodbye to you my trusted friend! ! Actor Tom Alter, a Padma Shri awardee, dies of cancer at 67https://t.co/DkJkHZImO8
— Mahesh Bhatt (@MaheshNBhatt) September 30, 2017
علاوہ ازیں دیگر معروف شخصیات نے بھی ٹام آٹلر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا.
Goodbye, Tom Alter. You might have been American, we might have made you play an Englishman, but you were all ours. RIP, sir. pic.twitter.com/2oV1EXKpy6
— Raja Sen (@RajaSen) September 30, 2017
Through my first ever TV interview, met a true sports lover and a good human being. You will live in our hearts forever. RIP #TomAlter pic.twitter.com/BJ0fjqaSzM
— sachin tendulkar (@sachin_rt) September 30, 2017
یاد رہے ٹام آلٹر بھارتی شہر میسوری میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں ہی حاصل کی، ٹام آرٹلر نے 2008 میں پدما شری ایوارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔