ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی باکسر میری کوم نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی باکسر میری کوم نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی، انکا کہنا ہے کہ ابھی میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

اولمپکس میں بھارت کے لیے میڈل جیتنے والی باکسر میری کوم کی کھیل سے ریٹائرمنٹ کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ اب خاتون باکسر نے ان خبروں کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ابھی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

میری کوم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ان کی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ مستقبل میں جب بھی اس حوالے سے فیصلہ کرونگی و خود میڈیا کے سامنے آکر اس بات کا اعلان کرونگی۔

- Advertisement -

اس سے قبل کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ معروف باکسر نے باکسنگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ان کی وضاحت کے بعد یہ معاملہ صاف ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اب تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، میری باتوں کو غلط انداز میں میڈیا میں پیش کیا گیا۔

میری کوم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نے کچھ میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں لیکن میری ریٹائرمنٹ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے 24 جنوری کو ڈبرو گڑھ میں ایک اسکول کے پروگرام میں یہ کہا تھا کہ مجھ میں اب بھی کھیلوں کی بھوک باقی ہے۔

تاہم اولمپک میں عمر کی ایک حد ہونے کی وجہ سے میں اس میں حصہ نہیں لے سکتی حالانکہ میری خواہش ہے کہ میں پھر سے ان گیمز کا حصہ بنوں۔

واضح رہے کہ میری کوم نے لندن اولمپکس 2012 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اسی کے ساتھ وہ مخصوص کیٹیگری میں ریکارڈ 6 بار ورلڈ چیمئن بھی رہ چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں