ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بالی ووڈ کی وہ شخصیات جنہوں نے بچے گود لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں آبادی کی تعداد میں اضافے کے باعث غریب والدین اکثر اپنی پیدا ہونے والی بیٹیوں کو کچرے میں پھینک دیتے یا پھر اولاد کو کسی اور کو گود دے دیتے ہیں تاہم کچھ بالی ووڈ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والے بچوں کی سگی اولاد کی مافق تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ایسے رحم دل فنکار موجود ہیں جنہوں نے بچوں کو نہ صرف گود لیا بلکہ اُن بچوں کی بہترین تربیت کی اور اچھی طرح سے پڑھایا لکھایا۔

متھن چکرورتی

بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکر ورتی ممبئی کی ایک سڑک پر گھوم رہے تھے کہ انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی جس پر وہ رکے اور وہاں موجود بچی کو اٹھا کر اپنے سینے سے لگا کر گھر لے آئے۔

متھن نے اس بچی کا نام دشانی رکھا اور اُس کی تربیت اپنے کی طرح کی، آج بالی ووڈ اداکار کی بیٹی نے امریکا سے اپنی تعلیم کرلی اور اب وہ شوبز انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے بالکل تیار ہے۔

سلیم خان

بالی ووڈ فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور دبنگ خان کے والد سلیم خان بھی سڑک پر پڑی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے تھے جسے آج دنیا ارپیتا خان کے نام سے جانتی ہے، سلیم خان نے لے پالک بچی کی عمدہ تربیت کی۔

ارپیتا خان کی تربیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سلیم خان کے بیٹوں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان لے پالک بچی کو اپنی سگی بہن کی طرح سمجھتے ہیں اور اُس سے سگے بھائیوں کی طرح پیار کرتے ہیں۔

ششمیتا سین

بالی ووڈ ادکارہ ششمیتا سین نے ایک بیٹی ہونے کے باوجود ایک اور علیشاہ نامی بچی کو 2010 میں گود لیا اور اُس کی بہترین تربیت کی۔

روینہ ٹنڈن

معروف بالی ووڈ اداکار روینہ ٹنڈن نے 21 سال قبل دو بچیوں چھایا اور پوجا کو گود لیا، اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ نے دونوں بچیوں کو اپنی رشتے دار سے گود لیا تھا کیونکہ بچیوں کی والدہ کے گھر معاشی حالات بہتر نہیں تھے۔

سبھاش گئی

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر سبھاش گئی نے میگھانا گئی نامی بچی کو گود لیا اور اُس کی اچھی تربیت کی۔

سمیر سونی اور نیلم کوٹھاری

بھارتی ڈراموں میں اداکاری کرنے والے جوڑے نے دو سال تک اولاد نہ ہونے کے بعد 2013 میں ایک بچی کو گود لیا جس کا نام انہوں نے آہانہ رکھا۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کے اور بھی فنکار ہیں جنہوں نے بچے گود لے کر اُن کی بہترین تربیت کی۔

کُنال اور روینہ کھولی

بالی ووڈ ڈانسر شبانہ

نکیل ایڈوانی


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں