اشتہار

بھارتی کرکٹر کی اپنی بھابھی سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

اترپردیش : بھارت کی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے ایک کھلاڑی پر اس کی بھابھی نے آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے،  پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی ٹیم کے بالر پر اس کی بھابھی نے پریاگ راج کے شیوکوٹی تھانے میں درخواست دی ہے کہ جس میں اس نے اپنے دیور پر اس کی آبروریزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ خاتون خود بھی اسی تھانے میں بطور سپاہی تعینات ہے، وارنسی کی رہائشی خاتون نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سال 2018 میں اس کی شادی بودھ رسم و رواج کے مطابق وارانسی میں ہوئی تھی، اس کے شوہر نے پہلی شادی کی بات چھپائی تھی، تاہم پہلی بیوی کے سامنے آنے کے بعد اس کا راز کھل گیا۔

- Advertisement -

درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے کچھ دنوں بعد جہیز نہ لانے کے حوالے سے اس کو ہراساں کیا جانے لگا، اور اس ہراسانی سے تنگ آکر وہ اپنے میکے واپس چلی گئی تھی، تاہم 2019میں شوہر اس کو مناکر اپنے واپس اپنے ساتھ لے گیا۔

درخواست گزار خاتون کے مطابق جولائی 2019 میں سسرال میں ایک تقریب کے موقع پر اس کا دیور جو آئی پی ایل کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی بھی ہے نے اس کی آبروریزی کی اور جب اس بات کی شکایت میں نے اپنے شوہر کو دی تو بجائے ازالے کے میرے ساتھ ہی مارپیٹ کی گئی۔

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اتنا ہی نہیں اس کے تین سال کے بیٹے اور اس پر مذہب تبدیل کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ پولیس نے درخواست منظور کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کھلاڑی رواں سال ہونے والے آئی پی ایل 2023 میں بھی ایک ٹیم کا بطور بالر حصہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں