جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

گرفتار گلزار امام عرف شمبے کی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی ہاتھ ثابت ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا بے شرمی سے اعتراف کرلیا اور گرفتار گلزار امام عرف شمبے کی دہشت گرد کارروائیوں بھارتی ہاتھ ثابت ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کے مسخ کردار کا بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت نے بے شرمی سے اعتراف کیا۔

گرفتار گلزار امام عرف شمبے کی دہشت گرد کارروائیوں کے پسِ پشت بھارتی ہاتھ ثابت ہوگیا، بھارتی ناسور کا یہ پہلاواقعہ نہیں جس میں وہ پاکستان میں ریاستی دہشت گردی بڑھانا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی سیاسی اورعسکری قیادت پاکستان دشمنی میں دہشتگردانہ پالیسیوں کااعتراف کرچکی ہے، مودی کی مکارانہ چالیں بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں اور چند ناسمجھ عناصر بھارتی ایما پر ریاست کےخلاف دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔

نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے کہا کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، دہشتگردی کوپاکستان میں عام کرنے کیلئے مالی مدد کا انکار کیا جائے اور پسِ پردہ ان کو پہلے سے بھی زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے، ہشت گردوں کوپیسہ دواوران سےکام لوکیونکہ دہشت گردکرائے کے قاتل ہیں۔

سابق بھارتی چیف آف آرمی سٹاف جنرل بکرم سنگھ نے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی عوام کو پیسے کے زور پر استعمال کرکے بلوچستان میں قتل وغارت کا بازار گرم کرناہوگا اور ہر سطح پر پاکستان کی عوام کو استعمال کرکے ان کی حکومت پر زور ڈالنا ہے۔

جنرل بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علیحدگی پسندتنظیموں اورخصوصاً بلوچستان میں تیل چھڑکنےکی ضرورت ہے،پاکستانی فوج کی توجہ ان تحریکوں اوران کےتدارک پرہوگی نہ کہ کشمیراوربھارت کی طرف، اس کے لئے وہاں خون بہانا ضروری ہوگا اور یہی ہماری اسٹریٹیجی ہے۔

اس حوالے سے سابق امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے افغانستان کو پاکستان کیلئے دوسرے محاذ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

خیال رہے ماضی میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی احکامات پر پاکستان میں دہشتگردی کرانے کا اعتراف کیا تھا، کلبھوشن یادیو کوپاکستان کی مقتدر انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔

بی ایل اے کے سربراہ اللہ نذر بلوچ نے بھی بھارت سے سفارتی اور مالی معاونت کیلئےبھیک مانگی تھی ، ملک سے بھاگے ہوئے براہمداغ بگٹی نے بھی اپنے داغدار بیان میں بھارت سے امداد کیلئے ہاتھ پھیلائے۔

بھارت شاید یہ بھول گیا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام اپنے ایمان کا سودا نہیں کر سکتی ، افواجِ پاکستان اور عوام کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ اسی میں ملک کی بقا اور سلامتی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں