ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’’بیٹی دبئی سے ٹماٹر لیتی آنا‘‘ بھارتی ماں کی فرمائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹماٹروں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے ایک بھارتی خاتون کو دبئی سے ماٹر منگوانے پر مجبور کر دیا۔

ٹماٹر ہر کچن کی ضرورت اور ہر ہانڈی کے لیے لازم وملزوم ہے جن کی قیمت ان دنوں بھارت میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اس وقت مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 500 انڈین روپے کے قریب قریب پہنچ چکی ہے۔

اپنی انتہائی قیمت کے باعث یہ لال ٹماٹر عوام کے چہرے کو غصے سے لال کرتے ہوئے غریب تو غریب امیر طبقے کی دسترس سے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں اور کئی ٹماٹر کے کاشتکار اسی کساد بازاری کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

- Advertisement -

یوں تو کوئی بیرون ملک سے آئے تو رشتے دار اور دوست ان سے مختلف قیمتی تحائف کی فرمائش کرتے ہیں لیکن ان دنوں کیونکہ بھارت میں ٹماٹر انتہائی قیمتی جنس بن چکا ہے، شاید اسی لیے ایک خاتون اسے دبئی سے منگوانے پر مجبور ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی سے دبئی سے 10 کلو ٹماٹر لانے کی فرمائش کی جس پر فرماں بردار بیٹی فوری طور پر سپر اسٹور گئی اور سوٹ کیس میں کپڑے بھرنے کے بجائے ٹماٹر بھر کر بھارت کے لیے اڑان بھر لی۔

شلپا شیٹی کو ’ٹماٹر‘ نے کھری کھری سنا دی، دلچسپ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے پر معروف شخصیات دلچسپ ویڈیو بھی وائرل کر رہی ہیں جیسا کہ گزشتہ دنوں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں