ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف گلوکار نوجوٹ سنگھ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے معروف نوجوان گلوکار نوجوٹ سنگھ کو چندی گڑھ میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا، پنجابی گلوکاروں کی تسلسل کے ساتھ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے بعد کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف نوجوان گلوکار  ہفتے کی شپ اپنے والدین سے ملنے جارہے تھے کہ چندی گڑھ کے علاقے میں انہیں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق چندی گڑھ اسٹیشن پر اطلاع موصول ہوئی کہ انڈسٹریل ایریا میں سڑک کنارے پر ایک کار کے اندر خون میں لت پت نوجوان کی لاش پڑی ہے جس کے بعد نفری اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے۔

بائیس سالہ پنجابی گلوکار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کے جسم پر پانچ گولیاں لگنے کی تصدیق ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دل میں لگنے والی گولی ہلاکت کا سبب بنی۔

والدین کا کہنا ہے کہ اُن کا بیٹے سے آخری رابطہ واقعے سے 5 منٹ قبل ہوا جب نوجوٹ نے اطلاع دی کہ وہ اچانک اپنے بہن بھائیوں اور سے ملنے واپس گھر آرہا ہے مگر اُس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

نوجوان ہلاکت کی خبر اہل خانہ اور مداحوں پر قیامت کا پہاڑ ثابت ہوئی اور انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دے۔

اہل خانہ نے گلوکار کی آخری رسومات ادا کردیں جبکہ پولیس نے 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا، حکام کے مطابق جلد قتل کے واقعے میں اہم پیشرفت ممکن ہے کیونکہ جائے وقوعہ سےملنے والے خول فرانزک لیب بھی دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ معروف پنجابی گلوکار پرمیشن روما کو بھی نامعلوم افراد نے موہالی کے قریب اُس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ چندی گڑھ سے ایک پروگرام کے بعد گھر واپس آرہے تھے، خوش قسمتی سے گلوکار کے ساتھ آنے والے دوست حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں