تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برہان وانی برسی کی برسی پر بھارتی فوج کی بربریت، 4 کشمیری شہید

سری نگر: شہید حریت کمانڈر برہان وانی کی پانچویں برسی سے خوف زدہ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم نہ رک سکا، قابض فورسز نے برہان وانی کی یوم شہادت کے موقع پر وادی میں مزید چار کشمیری شہید کردئیے ہیں، جس کے بعد دو روز میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق ضلع پلواما اور کلگام میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ان کشمیریوں کو نشانہ بنایا، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کو خواتین کمانڈوز کی بھی مدد حاصل رہی جنہیں چند روز قبل وادی میں تعینات کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برہان وانی، تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والا حریت کمانڈر

دوسری جانب بھارتی فوج نے حریت رہنما مشتاق السلام کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرتے ہوئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، حریت رہنماؤں کی جانب سے مشتاق السلام کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ قابض افواج کی جانب سے مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -