منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ساڑھے 3 ارب ڈالرز کی مالیت رکھنے والے بھارت کے امیر ترین فلمساز کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے امیر ترین فلمساز کی مجموعی مالیت 3.6 ارب ڈالرز ہے جبکہ شاہ رخ خان اورآدتیہ چوپڑا مشترکہ طور پر بھی ان کی دولت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کے سب سے امیر فلم ساز کا تعلق بالی ووڈ سے نہیں ہے، کالنیتھی مارن نامی بزنس ٹائیکون جنھیں کبھی ہندوستان کا بل گیٹس کہا جاتا تھا وہ اس وقت 30,000 کروڑ روپے کی دولت جمع کرچکے ہیں۔

رجنی کانت کی سب سے بڑی ہٹ فلم بھی کالنیتھی مارن نے ہی پرڈیوس کی تھی، وہ 3.6 ارب ڈالرز کی دولت کے مالک ہونے کے باوجود زیادہ تر کیمرے کے پیچھے اور لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں۔

- Advertisement -

بزنس ٹائیکون اور فلم پروڈیوسر کی بھارتی روپوں میں مجموعی مالیت 30,289 کروڑ روپے ہے جبکہ وہ مارن سن گروپ کے مالک ہیں، یہ میڈیا گروپ 37 ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ سن پکچرز کے نام سے ایک فلم پروڈکشن کمپنی کو کنٹرول کرتا ہے۔

سن پکچرز کے ذریعے ہی مارن نے ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی کچھ بڑی ہٹ فلمیں دی ہیں، جن میں اینتھیرن، پیٹا، بیسٹ، جیلر اور رایان جیسی فلمیں شامل ہیں۔

فلم ساز نے رجنی کانت اور دھنوش سمیت کئی اداکاروں کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلمیں بھی بنائی ہیں، بھارت کے دوسرے سب سے امیر ترین فلم ساز رونی اسکریو والا 1.55 ارب ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ ان سے کہیں پیچھے ہیں۔

کالنیتھی مارن کی دولت بالی ووڈ کے کسی بھی بڑے اسٹارز سے کہیں زیادہ ہے، آدتیہ چوپڑا کی مالیت صرف 890 ملین ڈالرز ہے جبکہ بھوشن کمار 950 ملین ڈالرز کے ساتھ ان سے تھوڑا آگے ہیں۔

یہاں تک کہ شاہ رخ خان، جو دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں ان کے پاس کالنیتھی مارن کے مقابلے میں صرف 870 ملین ڈالرز کی دولت موجود ہے اور یہ کلانیتھی کی دولت کا ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں