اشتہار

انڈونیشیا نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے تاریخی اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: ڈگمگاتی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے انڈونیشیا نے اہم اعلان کردیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے انڈونیشیا نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے دولت مند غیر ملکی افراد کے لیے بالی میں طویل مدتی قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روزجاری کئے گئے نئے ضابطے کے مطابق پانچ سال اور دس سال کے نئے "سیکنڈ ہوم ویزا”کے لیے ایسے غیر ملکی افراد اہل ہوں گے جن کے بینک اکاؤنٹس میں کم از کم 1 لاکھ 30ہزارامریکی ڈالر موجود ہیں۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ یہ پالیسی کرسمس پر یا اس ضابطے کے اجراء کے ساٹھ دن بعد نافذ العمل ہوگی۔Bali, Indonesia - Travel Guide and Latest News | TravelPulseاس ویزا اقدام کو اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب انڈونیشیا میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں تیزی آئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ گارڈا انڈونیشیا جیسی ایئرلائنز کی جانب سے دوبارہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنا ہیں۔

اس کے علاوہ رواں سال نومبر میں سیاحتی مقام بالی میں ہونے والی جی 20سربراہی کانفرنس سے بھی اس جزیرے پر عالمی توجہ مرکوز ہوچکی ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے انڈونیشیا کوسٹا ریکا سے میکسیکو تک پھیلے ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو پیشہ ور افراد، ریٹائرڈ اور دیگر متمول لوگوں کو اپنے ملک کی جانب راغب کرنے کے لیے طویل مدتی قیام کی پیشکش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ویڈیو: پالتو سانپ نے مالکن پر حملہ کر کے لہولہان کر دیا

یاد رہے کہ انڈونیشیا نے دو ہزار اکیس میں ایک ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کا منصوبہ متعارف کرایا تھا، جس میں سیاحوں کو بالی کی جانب راغب کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

سیاحتی مقام بالی تعطیلات منانے والوں کے لیے انڈونیشیا کی اولین منزل او رملک کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں