اشتہار

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ماہ رمضان کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ روایت بن چکا ہے لیکن اس سال مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 48.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابل صرف 12 اشیائے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 769.12 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت بڑھ کر اوسطاً 2586 روپے 37 پیسے تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ایک ہفتے میں 41 روپے 85 پیسے اضافے کے ساتھ اس کے دام سنچری کراس کرگئے۔

کیلے کی فی درجن قیمت 21 روپے 57 پیسے، بکرے کا گوشت فی کلو 13 روپے 78 پیسے، گائے کا گوشت 6 روپے 31 پیسے، چائے کا پیکٹ 34 روپے 37 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اس دوران چینی، دہی، دودھ اورچاول بھی مہنگے ہوگئے۔ دال ماش ساڑھے6 روپے فی کلومہنگی ہوئی۔ ڈھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے جن 12 چیزوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ان میں چکن، سرخ مرچ کا پیکٹ، لہسن، دال چنا، دال مسور، مونگ، انڈے اور پیاز شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں