ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

معصوم بچی تشدد کیس، جج کی اہلیہ کو حفاظتی ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سرگودھا میں تشدد کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے کیس میں سول جج کی اہلیہ کو حفاظتی ضمانت مل گئی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی تو عدالت نے ملزمہ کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر کےگرفتاری سےروک دیا۔

سول جج کی اہلیہ کیخلاف اسلام آباد کے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

- Advertisement -

سرگودھا کے حاضر سروس سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والی 14 سالہ بچی رضوانہ لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

لاہور سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے احمر کھوکھر کی رپورٹ کے مطابق بچی پر ڈنڈوں کے وار سے تشدد کیا گیا ہے، سر پھاڑدیا گیا اور ہاتھ پیروں کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، یہی نہیں ہاتھ اور پیروں کے ناخن تک نوچ لیے گئے۔

جج کی اہلیہ نے 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کے بعد علاج بھی نہ کروایا بچی کے زخموں میں کیڑے پر گئے تو اسے گوجرانوالہ میں اس کے گھر چھوڑ کر چلی گئی۔بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھرع چھوڑ کر جانے سے پہلے اسے تیزاب پلایا گیا تاکہ کسی کو سچ نہ بتا سکے۔

زخمی رضوانہ گزشتہ 6 ماہ سے سرگودھا کے حاضر سروس سول جج کے گھر بطور ملازمہ کام کررہی تھی۔ جہاں اس پر زیور چوری کا الزام عائد کرکے بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں