اشتہار

حیران کن نتائج ! میٹرک میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے والے طلبا انٹر میں فیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں آرٹس ریگولر میں 80 فیصد طلبا اور پرائیوٹ میں 72 فیصد طلبا فیل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں آرٹس ریگولر اور پرائیوٹ کے طلبہ و طالبات کے نتائج بھی حیران کن رہے، میٹرک میں اچھے نمبروں سے پاس ہونیو الے امیدوار انٹر کے امتحان میں فیل ہوگئے۔

واضح رہے کہ بورڈ مستقل چیئرمین، سیکریٹری اور ناظم امتحانات کے بغیر چل رہا ہے، فرسٹ ایئر آرٹس میں ہر 5 میں سے 4 بچے ناکام رہے۔3

- Advertisement -

آرٹس ریگولر میں 80 فیصد بچوں کو ناکام قرار دے دیا ، آرٹس پرائیویٹ میں بھی 72 فیصد بچے ناکام قرار پائے جبکہ کامرس سال اول میں بھی بورڈ نے 63 فیصد طلبہ کو ناکام قرار دے دیا گیا۔

خیال رہے جامعات میں داخلہ انٹر کے نتائج کی بنیاد پر ہوتا ہے، میڈیکل، انجینئرنگ اور کمپیوٹر کے نتائج پر احتجاج پہلے ہی جاری ہے جبکہ دوسری جانب انٹربورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج کمشنر کراچی کے پاس ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی اپنے دفتر سے بورڈ چلارہے ہیں، عہدہ ملنے کے بعد صرف 3 مرتبہ انٹربورڈ گئے بورڈ کے سیکریٹری کا چارج کمشنر کے منتخب فرد کے پاس ہے جبکہ ناظم امتحانات کا چارج بھی کمشنر نے ایک افسر کو دے رکھا ہے۔

موجودہ سیکریٹری اور ناظم امتحانات بورڈ میں کلرک بھرتی ہوئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈز میں سیکریٹری اور ناظم امتحانات وزیراعلی تعینات کرسکتے ہیں۔

تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلی سندھ ہیں اور وزیراعلی چیئرمین بورڈ کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کرچکے ہیں، ڈاکٹر محمد میمن اور محمد حسین سید کی سمری بھیجی گئی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ دو بیورو کریٹس پر مشتمل نئی سمری بھیج دی گئی ہے انوار حیدر اور مختیار سومرو کا تعلیمی بورڈ کا کوئی تجربہ نہیں، محمد حسین سید سیکرٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز رہ چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد میمن حیدر آباد بورڈ کے چیر مین رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں