تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ ہاؤس واقعے پر وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم

سندھ ہاؤس واقعے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے 3 روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہاؤس واقعے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری ان نکات پر کی جائیگی کہ وزرا کی کال کے بغیر کارکنان وہاں کیسے پہنچے، سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا تھا تو وہ دوبارہ وہاں کیسے پہنچے۔

انکوائری میں یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ ہائی سیکیورٹی زون میں 2 مرتبہ کارکنان کے پہنچنے پر پولیس کہاں تھی؟ اور اس نے کارکنان کو سندھ ہاؤس پہنچنے پرروکا کیوں نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس سے پوچھا جائے گا کہ اس نے جے یو آئی کارکنوں کو روک لیا تو پی ٹی آئی کارکنوں کو کیوں نہیں روکا؟

واضح رہے کہ پی پی پی نے بھی سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہاؤس پر حملہ، پی پی کا مقدمہ درج کرانے کیلیے عدالت سے رجوع

پی پی رہنما قادر مندوخیل نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلیے تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دی تھی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے وزیروں مشیروں کے دباؤ میں زیادہ تر ملزمان کو رہا کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -