اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسنیپ چیٹ نے ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی معروف فوٹو شیئرنگ اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے ویب ورژن متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ نے فی الحال یہ سہولت امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے لیے متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے لیپ ٹاپ پر بھی دوستوں کو پیغامات بھیج سکیں گے اور ساتھ ہی تصاویر، ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے۔

جلد ہی یہ فیچر پاکستان اور بھارت کے لیے بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

- Advertisement -

اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن کے ذریعے آپ ناصرف پیغامات اور تصاویر بھیج سکیں گے بلکہ ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے اس کے علاوہ آپ کو ڈیسک ٹاپ پر وہ تمام فیچرز میسر ہوں گے جو آپ موبائل پر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسنیپ چیٹ ارادہ رکھتا ہے کہ اس ورژن کو پوری دنیا میں متعارف کروانے سے قبل اسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فرانس اور جرمنی میں بھی لانچ کروایا جائے۔

ویب ورژن کیسے لاگ اِن کریں؟

اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن تک رسائی کے لیے سب سے پہلے ڈیسک ٹاپ پر ویب اسنیپ چیٹ ڈات کام کھولنا ہوگا اس کے بعد اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈالنا ہے پھر آپ کو موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

ایک بار صارف لاگ ان ہوگیا تو پھر باآسانی تمام فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں