جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

قیدیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنےکا نظام متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

انڈر ٹرائل قیدیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنےکا نظام متعارف کروا دیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سائلین اور وکلا کی سہولتوں کیلئے بہترین اقدام سامنے آگیا جس میں زیرتفتیش قیدیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی سہولت میسر آئے گی۔

ویڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کیلئے چیف جسٹس کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیولنک بیان ریکارڈ سے سائلین اور وکلا کا وقت بچے گا جب کہ ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات بھی بچیں گے۔ ویڈیولنک کے ذریعے بیانات سے سیکیورٹی صورتحال بھی بہتر رہےگی۔

واضح رہے کہ ماضی میں دیگر عدالتوں میں ویڈیولنک کے ذریعے ملزمان اپنے ریکارڈ قلمبند کروا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں