اسلام آباد: عمران خان کی بہ طور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریب حلف برداری میں بھارتی کرکٹر زشرکت کریں گے.
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھوسے رابطہ کیا گیا اور مدعو کیا گیا.
ساتھ ہی ورلڈکپ جیتنے والے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے.
یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ کپتان اپنی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کو مدعو کرنے کے خواہش مند ہیں.
عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
واضح رہے کہ ابتدا میں بھارت کے ممتاز اداکار عامر خان کی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی بازگشت سنائی دی تھی، البتہ بعد میں پی ٹی آئی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اس ضمن میں کسی کو مدعو نہیں کیا گیا.
البتہ اب بھارتی کرکٹرز کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے.
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جشن آزادی کے بعد 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں گے ۔