11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

خطیر رقم میں نیلام ہونے والے مشہور آل راؤنڈر آئی پی ایل 2024 سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور انگلش آل راؤنڈر نے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ وہ کرکٹ ورک لوڈ میں توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی فرنچائز چنئی سپر کنگز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 کا سیزن نہیں کھیلیں گے کیوں کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ورک لوڈ میں توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

برطانوی معروف کرکٹر کو آئی پی ایل 2023 کی نیلامی کے دوران 16.25 کروڑ بھارتی روپے میں چنئی سپرکنگز کی جانب سے خریدا گیا تھا۔

- Advertisement -

اسٹوکس نے بھارت میں منعقد ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے انٹرنیشنلز سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔ تاہم وہ ایونٹ میں کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرپائے۔

آل راؤنڈر کی گھٹنے کی سرجری بھی ہونے والی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوری میں بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز قبل فٹ ہوجائیں گے۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ32 سالہ کرکٹر جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔

سی ایس کے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ بین اسٹوکس کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔ وہ آئی پی ایل سے پہلے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور پھر جون 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مں کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

فرنچائز کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس کرکٹ میں اپنے ورک لوڈ میں توازن برقرار رکھنا چاتے ہیں اور اس فیصلے میں سی ایس کے ان کے ساتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں