ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے میدان میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے میدان میں آگیا اور جھگڑے کا سارا ملبہ افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر ڈال دیا۔

گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران ویرات کوہلی، گوتم گمبھیر اور نوین الحق میں جھگڑا ہوا تھا۔

آئی پی ایل کے 43 ویں میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔

- Advertisement -

میچ کے بعد ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی ہاتھ ملانے لگے تو نوین الحق، گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی آپس میں الجھ پڑے اور ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

جھگڑے کی خبر اب بھارتی میڈیا اپنے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے میدان میں آگیا اور کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی لڑائی کا ذمے دار صرف افغان کھلاڑی نوین الحق کو قرار دے دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کوہلی اور گمبھیرمیں لڑائی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی تھی۔

 

واضح رہے کہ بنگلور اور لکھنو کے میچ کے بعد کوہلی نے اپنی ٹیم بنگلور کی کامیابی پر جارحانہ جشن منایا تھا جس پر حریف ٹیم لکھنو کے مینٹور گمبھیر جذباتی ہوگئے تھے اور دونوں غصے سے ایک دوسرے کی طرف بڑھے تھے تاہم اس موقع پر دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بیچ بچاؤ کراکے معاملہ رفع دفع کرادیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں