جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

آئی پی ایل: ایک اوور میں 5 چھکے کھانے والا بولر بیمار پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی لیگ ( آئی پی ایل) میں ایک اوور میں لگاتار 5 چھکے کھانے والا بولر صدمے سے بیمار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف گجرات ٹائیٹنز کے کپتان ہارڈیک پانڈیا نے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد یش دیال کی اسکواڈ میں عدم شمولیت کے سوال پر کیا۔

ہارڈیک پانڈیا نے بتایا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رِنکو سنگھ کے ہاتھوں آخری اوور میں لگاتار پانچ چھکے کھانے کے بعد یش دیال صدمے سے بیمار ہیں اور اسی وجہ سے ان کا وزن سات سے آٹھ کلو کم ہوگیا ہے اور ان کا اسکواڈ میں جگہ بنانا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں چوروں کی انٹری، دہلی کی ٹیم لُٹ گئی

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رِنکو سنگھ نے گجرات ٹائٹنز کے بولر یش دیال کو میچ کے آخری اوور میں لگا تار 5 چھکے مار کر جیت مخالف ٹیم سے یقینی فتح چھینی تھی۔

اس دھلائی کے بعد گجرات ٹائٹنز کے بولر یش دیال نے نہ صرف اگلے میچز کے لیے ٹیم میں اپنی جگہ کھوئی بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کافی بھی بگڑگئی ہے اور اس میچ کے بعد سے اب تک وہ فائنل اسکواڈ میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں