19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

‘موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول کی قیمت آدھی ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

کامونکی: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو 300موٹرسائیکل والوں کے لیے پیٹرول کی قیمت آدھی ہوگی اور 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کامونکی میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان نے ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کچھ لوگ آئیں گے اورعوام کو تسلیاں دیں گے،ع ان لوگوں نے7،7 مرتبہ باریاں لیں،40سال حکومت کی، جولوگ باریاں لیتے رہےہیں ان کوانجام تک پہنچائیں گے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےلوگوں کی امیدکوتوڑا،ملکی نظام سےاعتماداٹھ گیا، اس ملک میں سب کچھ ہےصرف اچھے لیڈروں کی کمی ہے۔

- Advertisement -

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک گاؤں کی تصویردیکھی ،ندی سے ایک کتااوربچہ پانی پی رہے تھے، عوام کی حالت اس لیئے ایسی ہے کیونکہ حکمران چور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو لوٹا ہے، جن کوہم ایماندارسمجھتے تھے، ان کےکرتوت آپ سب پڑھ رہے ہوں گے۔

علیم خان نے اعلان کیا کہ امیروں کی بجلی کی قیمت ڈبل کریں گے اورغریبوں کومفت دیں گے ،300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، غریبوں کو ملنے والی مفت بجلی کی قیمت امیراداکریں گے۔

رہنما آئی پی پی نے کہا کہ موٹرسائیکل والوں کےلیے پیٹرول کی قیمت آدھی ہوگی اور بڑی گاڑیوں والوں کےلیے پیٹرول کی قیمت دگنی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی توہریونین کونسل میں ایک ڈسپنری قائم کریں گے ،چھوٹی چھوٹی بیماریوں کےلیے عوام کو اسپتال نہیں جانا پڑے گا جبکہ ہماری حکومت آئی تومزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 50ہزارمقررکریں گے،نوجوانوں کونوکریاں ملیں گی، بلاسود قرضے دیےجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں