جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

نئی مردم شماری کے تحت انتخابات، استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات کے بیان پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا مؤقف آگیا۔

آئی پی پی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات ضروری ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کے بجائے رائے شماری کو ترجیح دی جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئی اور پرانی مردم شماری کی بحث وزیر اعظم شہباز شریف نے شروع کی، بحث میں عام انتخابات 5 سے 6 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں معاملہ گیا تو انتخابات میں 6 ماہ تاخیر ہو سکتی ہے، نئی حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹوں کے معاملات بھی سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی نئی اور پرانی دونوں مردم شماریوں پر انتخابات کو تیار ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے نجی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جائیں گے جبکہ اس کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں آئین کا تقاضا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کروائیں گے۔

’12 اگست سے پہلے حکومت چھوڑ دیں گے۔ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ نئی حکومت عوامی مینڈیٹ کے ساتھ 5 سال کیلیے آئے گی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں