اشتہار

ایران نے 15 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران نے 15 امریکی کمپنیوں پراسرائیل سے تعلقات رکھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پابندی عائد کردی ہے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے 30 غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگائی جو ایران کو حساس ٹیکنالوجی فراہم کیا کرتی تھیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اپنے ملک میں کام کرنے والی 15 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے یہ کمنیاں اسرائیل کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں اور فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیا کرتی تھیں۔

ایران کی وزارت کارجہ کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی میں مبتلا تھیں اور فلسطین میں ظلم و بربریت کرنے والے اسرائیل کے معاون و مدد گار تھیں۔

- Advertisement -

فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مذکورہ کمپنیاں جن میں ڈیفنس ٹیکنالوجی سے متعلقہ فرم ریتھیون بھی شامل ہے اسرائیل سے کس قسم کے روابط رکھتی تھیں اور آیا اس پابندی سے تہران اور واشنگٹن کے تعلقات میں کیا اثر پڑے گا اور مستقبل کامنظر نامہ کیا ہوگا؟

تجزیہ نگار ایران کے اس فیصلے کو دو روز قبل امریکا کی جانب سے 30 غیر ملکی کمپنیوں پرپابندی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں جب امریکا نے ایران سمیت دیگر ممالک کو حساس ٹیکنالوجی فراہم کیا کرتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں