اشتہار

اسرائیلی میزائل حملے میں شہید 7 ایرانی فوجی سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہونے والے 7 ایرانی فوجی افسران کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہید فوجیوں کی نماز جنازہ میں ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

جنازے کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور دونوں ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کررہے تھے۔

- Advertisement -

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جمعہ کے بعد شہید فوجیوں کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد فوجیوں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں سپر خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اسرائیلی حملے میں دو جنرل سمیت سات فوجی افسران کے لقمہ اجل بننے پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا وعدہ کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب اسرائیل کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کی حد پار، قبلہ اول پر ڈرونز داغ دئیے

گزشتہ روز سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حملے کا ایسا بدلہ ہوگا کہ اسرائیل کو شرمندہ کرائیں گے، اسرائیل کو اس کارروائی پر سزا دی جائے گی اور اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں