تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ

واشنگٹن : امریکہ حکام کے مطابق ایران نے حال ہی میں یمن کے حوثی قبائل کو اسلحہ فراہم کیا ہے،جس کے باعث نو سال سے جاری جنگ میں مزید شدت اور طوالت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق اسلحہ کی فراہمی یمن میں قیام امن میں مزید رکاوٹوں کا باعث بنے گا،مزید میزائلوں کی فراہمی کا مطلب امریکہ کے لیے مزید درد سر ہے جنہوں نے حوثیوں کے ناکام حملے کے جواب میں پچھلے ہفتے ہی حوثی تنصیبات اور علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ایران کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی براستہ عمان کی گئی ہے،ہمسائیہ ممالک عمان اور یمن کی غیرمحفوظ زمینی سرحد کا فائدہ اُٹھاتے ہوے اسلحے کی اسمگلنگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب عمان نے سرحد کے پار اسلحہ اسمگلنگ کے الزام کی بھر پورانداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان سرکاری سطح پر اس قسم کی کسی بھی معاملے میں بین الاقوامی قوانین کی سختی سے پابندی کرتا ہے۔

ایران بعض عرب اور یمنی حکام کے ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔

تاہم ایرانی حکومت حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت پر قبضے کی مذمت سے بھی گریز کرتی آئی ہے اور اس کا موقف رہا ہے کہ یمنی بحران کے حل کے لیے ضروری ہے کہ صدر ہادی منصور حکومت چھوڑ دیں۔

یمن اور عمان کی تردیدی بیانات کے باوجود امریکہ کی تشویش میں کمہ ہوتی نظر نہیں آتی،امریکی حکام نے ایرن اور عمان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے والے مشترکہ دوست سے ایران کی شکایت بھی لگائی اورعمان کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا۔

ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی حکام نے بتایا کہ ایران کی جانب سے براستہ عمان یمن کو اسلحہ فراہمی پرتشویش ہے اورامریکہ نے اپنے تحفظات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

19 ماہ سے جاری خانہ جنگی کا اختتام کیا ہوتا ہے اس بحث سے قطع نظر یمن کی عوام کو نہایت مشکل اور دگرگوں حالت کا سامنا ہے جس کا جلد ہی کوئی نہ کوئی مثبت حل نکال لینے چاہیے ورنہ مزید نقصان کا خدشہ لگا رہے گا۔

 

Comments

- Advertisement -