تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹرمپ کے وارنٹ‌ گرفتاری جاری

بغداد: عراق کی عدالت نے قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر قتل کیس میں امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کی عدالت نے امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی فوج کے کمانڈر  ابو مہدی المہندث کے قتل میں ٹرمپ ملوث ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ میں لکھا گیا ہے کہ قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر کے قتل کی تحقیقات میں ٹرمپ کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کرنا ہے۔

مشرقی بغداد کی عدالت نے عراقی پینل کوڈ کی دفعہ 406 کے تحت وارنٹ جاری کیے، اس قانون کے تحت ملزم کو سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ایران نے امریکی صدر کے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد مانگی ہے۔

مزید پڑھیں: قاسم سلیمانی کی ہلاکت، ٹرمپ مطلوب قرار، گرفتاری کے لیے انٹرپول سے درخواست

ایران کی حکومت نے انٹرپول کو جو ’ریڈ نوٹس‘ ارسال کیا اُس میں ٹرمپ سمیت 47 امریکی شخصیات کی گرفتاری میں مدد مانگی گئی ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے انٹرپول کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور اُس کی انتظامیہ کے 47 افسران نے پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو عراق کے شہر بغداد میں قتل کیا۔

ایران کی حکومت نے انٹرپول کو بتایا کہ قاسم سلیمانی کو بغداد میں 3 جنوری 2020 کو قتل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے لیڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق کے شہر بغداد میں 3 جنوری 2020 کو امریکا نے ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔ ایران نے امریکا سے اس قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -