جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے، عرفان خان کا مداحوں کے نام کھلا خط

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : بالی ووڈ ورسٹائل اداکارعرفان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ، عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا، جس میں کہا ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندگی کی جنگ لڑتے بالی ووڈ اداکار عرفان‌ خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا ، خط میں عرفان‌ خان نے کھل کر بیماری اورخوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

ورسٹائل اداکار نے اعتراف کیا کہ ان میں بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں تکلیف سے گزرنا پڑا، اب وہ خوف اوردرد ایک ساتھ محسوس کرتے ہیں۔

- Advertisement -

عرفان‌ خان نے خط میں لکھا کہ کچھ وقت پہلے تک زندگی کو ایسا محسوس کرتے تھے کہ بس میں میں تیز رفتار ٹرین میں سفر کررہا تھا، تیزی سے خوابوں، خواہشات، خوشیوں اور منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کے سفر کے دوران کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا ،’بس اب آپ کا سفر ختم ہونے کو ہے، آپ کی منزل قریب ہے۔اب آپ اس ٹرین سے اتر کر نیچے آئیں‘۔

بالی ووڈ اداکار نے خط میں اپنی بیماری کو کڑا امتحان اور کھیل میں آجانے والی خرابی یا رکاوٹ قرار دیا، جسے ٹھیک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

گذشتہ ماہ طویل وقفے کے بعد عرفان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’کارروان‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا، جو رواں برس 10 اگست کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


مزید پڑھیں : عرفان خان کو کینسر کے مرض‌ کی تشخیص، اداکار کی تصدیق


اس سے قبل بھی اداکار عرفان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے، وہ ان دنوں علاج کیلئےلندن میں موجود ہیں اور کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں