بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

عرفان خان کی بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ ورسٹائل اداکارعرفان خان کے ترجمان نے اداکار کی بگڑئی ہوئی صحت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرگزشتہ ہفتے بھارتی صحافی کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ معروف اداکار کینسر کی آخری اسٹیج پرہیں اور ان کے پاس زندگی کا آخری مہینہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار عرفان خان کے ترجمان نے ان کی بگڑئی ہوئی صحت سے متعلق افواہوں اور جھوٹی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی صحت سے متعلق کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر نہ چلائی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ اداکار کی صحت سے متعلق افسواہوں پرمبنی خبریں نہ چلائی جائیں اور ساتھ ہی انہوں نے اداکارکی صحت یابی کے لیے درخواست کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے انکشاف کیا تھا کہ انوکھی کہانیوں کی تلاش میں میری زندگی مشکوک ہوگئی اور مجھے موذی مرض لاحق ہوگیا۔

عرفان خان کو دماغ کے کینسر کی تشخیص

بعدازاں معروف اداکارعرفان خان کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں دماغ کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارعرفان خان سو سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ ان کی مشہور فلموں میں پان سنگھ توما، پیکو اور مقبول شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں