13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کیا ماورا حسین شادی کررہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مایوں کا لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ماورا پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

- Advertisement -

تاہم اداکارہ کی مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا کہ کیا ان کی رسم مایوں کی تصاویر ہیں۔

ماورا حسین نے خود ہی تصاویر سے متعلق واضح کرتے ہوئے مداحوں کی تشویش دور کردی اور بتایا کہ یہ تصویر ان کے ڈرامے کی شوٹنگ سے لی گئی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں‘۔

اداکارہ کی وضاحت کے باوجود بھی بعض مداح ان کی تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں