ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیا یہ بائیک فضا میں اڑ رہی ہے؟ عقل دنگ کر دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ فلم سیریز اسٹار وارز کے کردار مینڈا لورین کے بہروپ میں ایک شخص کی فضا میں بائیک اڑانے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں آئے دن کچھ ایسا اچھوتا اور نیا ہوتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے جیسا کہ ایک شخص کی زمین سے بلند فضا میں بائیک چلانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران اور پریشان ہیں اور سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ حقیقت ہے یا نظروں کا دھوکا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہالووین کے روایتی تہوار کے موقع پر ایک شخص کو ہالی ووڈ فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کے کردار مینڈا لورین کے بہروپ بھرے ایک شخص کو فضا میں معلق عجیب وغریب بائیک اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

21 ویں صدی کا الہٰ دین اور اس کا اُڑتا ہوا جادوئی قالین، ویڈیو

اس ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی موٹر سائیکل کی شکل کو کچھ اس ڈیزائن میں تبدیل کیا ہے کہ اس کے پہیے چھپ گئے ہیں اور اسے سڑک پر چلتے ہوئے دیکھ کر بالکل ایسا محسوس ہو رہا کہ جیسے وہ سڑک پر دوڑ نہیں رہی بلکہ ہوا میں اُڑ رہی ہے۔

اس ویڈیو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا چکی ہے اور ایک کروڑ سے زائد لوگ اسے دیکھ اور لاکھوں پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ اس حیرت انگیز ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں