جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار پھر غصے میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے مذاکرات کے سوال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پھر غصے میں آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کے سوال پر سیخ پا ہوگئے، صحافی نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟

صحافی نے پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں کامیاب نہیں ہورہے، وزیر خزانہ نے جواب نہ دیا پھر دوبارہ پوچھے جانے پر غصے میں آگئے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے سیکیورٹی عملے کو کہا کہ صحافی کا موبائل لے کر پھینک دو، سیکیورٹی عملے نے ان کی ہدایت کے بعد صحافی سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

دوسری جانب صحافی شاہد قریشی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق سوال پوچھنے پر اسحاق ڈار نے تھپڑ مارا، انہوں نے سیکیورٹی عملے سے کہا کہ اس کو سبق سکھاؤ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں