اشتہار

’پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آج اچھی خبر ملے گی، مذاکرات آج مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو آج کسی سمت کی طرف لے کر جائیں گے ماضی کی حکومت نے بھی اگر غلط کمٹمنٹ کی وہ بھی پوری کریں گے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے رات 12 بجے تک کا ٹائم ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی مذاکرات ہوتے ہیں۔

یہ پڑھیں: شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عمل کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات مکمل کرنےکی سرتوڑ کوششوں میں ہے، وزیراعظم کی آئی ایم ایف کو یقین دہانیاں کیا ہو سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں