ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سندھ کے سیلاب متاثرین کیلیے ماسٹر پلان بنایا گیا ہے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے ماسٹر پلان بنایا ہے، 50 ارب میں سے 25 ارب وفاقی حکومت دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کا منصوبہ بنایا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پر 50 ارب کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے اور میں اتحادی حکومت کا وزیر خزانہ ہوں، اچھے کام کی نیت کریں تو اللہ بھی آپ کی مدد کرتا ہے، مستحق خواتین کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، متاثرین کے یلے 100 ارب روپے چاہیے تھے، ہم نے 80 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے اور خرچ کیے۔

وزیر خزانے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مزید 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11 ارب ڈالر کے سیلاب زدہ علاقوں میں منصوبے ہوں گے، سیلاب متاثرین کو نہ بھولا جائے یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں